آزاد کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے 41 میں سے 33 سیٹیں جیت لیں


آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم \"nawaz\"لیگ (ن) 33 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ مسلم کانفرنس 3 نشستوں کے ساتھ دوسرے، پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی دو دو نشستوں کے ساتھ تیسرے جبکہ جموں و کشمیر پیپلز پارٹی ایک نشست حاصل کر سکی ہے۔

اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر کے انتخابی معرکے میں نون لیگ نے میدان مار لیا ہے۔ برسر اقتدار جماعت پیپلز پارٹی کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) 33 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ مسلم کانفرنس 3 نشستوں کے ساتھ دوسرے، پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی 2، 2 نشستوں کے ساتھ تیسرے جبکہ جموں و کشمیر پیپلز پارٹی ایک نشست حاصل کر سکی ہے۔ میرپور ایل اے 1 ڈھڈیال سے (ن) لیگ کے خالد مسعود کامیاب، میرپور ایل اے 2 چکسواری سے وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے چودھری عبدالمجید کامیاب، میرپور ایل اے 3 سے (ن) لیگ کے چودھری سعید کامیاب، میرپور ایل اے 3 سے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے امیدوار بیرسٹر سلطان کو شکست، میرپور ایل اے 4 کھڑی سے (ن) لیگ کے چودھری رخسار احمد کامیاب، بھمبر ایل اے 7 سے (ن) لیگ کے چودھری فاروق طارق کامیاب، کوٹلی ایل اے 9 نکیال سے (ن) لیگ کے سردار فاروق سکندر کامیاب، کوٹلی کامیاب امیدوار فاروق سکندر سابق وزیراعظم اور صدر سکندر حیات کے بیٹے ہیں۔ کوٹلی ایل اے 12 کھوئی رٹہ سے (ن) لیگ کے راجہ نثار احمد کامیاب، باغ ایل اے 13 دھیر کوٹ سے مسلم کانفرنس کے سردار عتیق کامیاب، باغ وسطی ایل اے 14 سے (ن) لیگ کے مشتاق منہاس کامیاب، باغ مشرقی ایل اے 15 سے (ن) لیگ کے سردار میر اکبر کامیاب، پونچھ ایل اے 18 ہجیرہ سے (ن) لیگ کے سردار خان بہادر کامیاب، پونچھ ایل اے 19 راولا کوٹ سے جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے سردار خالد ابراہیم کامیاب، سدھنوتی ایل اے 22 بلوچ سے (ن) لیگ کے سردار فاروق طاہر کامیاب، نیلم ایل اے 23 سے (ن) لیگ کے شاہ غلام قادر کامیاب، مظفر آباد ایل اے 24 کوٹلہ سے (ن) لیگ کی نورین عارف کامیاب، گوجرانوالہ ایل اے 31 سے (ن) لیگ کے اسماعیل گجر کامیاب، سیالکوٹ ایل اے 32a سے (ن) لیگ کے چودھری اسحاق کامیاب، نارووال ایل اے 33 سے (ن) لیگ کے میاں یاسر رشید کامیاب گجرات، ایل اے 34 سے (ن) لیگ کے چودھری جاوید اختر کامیاب راولپنڈی، ایل اے 35 سے (ن) لیگ کے راجہ صدیق کامیاب، لاہور ایل اے 37 سے پی ٹی آئی کے محی الدین دیوان کامیاب، ملتان ایل اے 38 سے (ن) لیگ کے شوکت شاہ کامیاب، راولپنڈی ایل اے 39 سے (ن) لیگ کے اسد علیم شاہ کامیاب، راولپنڈی، ایل اے 40 سے (ن) لیگ کے احمد رضا قادری کامیاب، خیبر پختونخوا ایل اے 41 سے پی ٹی آئی کے عبدالماجد خان کامیاب ہوئے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments