معراج محمد خان انتقال کر گئے
سینئر سیاستدان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رکن معراج محمد خان کراچی میں وفات پا گئے ہیں۔
معراج محمد خان سانس کی بیماری میں مبتلا تھے۔ ان کی عمر 77 سال تھی۔ ضیا آمریت میں انھیں صعوبتوں سے گزرنا پڑا جس کی وجہ سے آخری عمر تک تکالیف رہیں۔
معراج محمد خان ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں تھے۔ انہوں نے 1973 میں پیپلز پارٹی چھوڑی۔ ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں بلوچستان آپریشن پر اختلاف کرنے پر جیل میں ڈالے گئے۔ بعد میں کمیونسٹ پارٹی کی بنیاد رکھی۔ معراج محمد خان تحریک انصاف کے بھی بنیادی ارکان میں سے تھے اور بعد میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل بھی رہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ خیابان راحت میں ادا کی جائے گی۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).