آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر


\"armyآرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی گئی ہے۔
محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک کو کئی خطرات کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے بھی آپریشن کیا جارہا ہے، جب سے جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کی کمان سنبھالی ہے ملک میں جاری دہشت گردی میں کمی اورامن وامان میں بہتری آئی ہے،جس کے پیش نظر پاک فوج کے موجودہ سربراہ جنرل راحیل شریف کے مدت ملازمت میں توسیع کی جائے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ سے درخواست ہے کہ ان کی درخواست سپریم کورٹ کا لارجر بنچ کرے۔
واضح رہے کہ جنرل راحیل شریف رواں برس ریٹائر ہورہے ہیں تاہم آئین کے تحت صدر مملکت وزیر اعظم کی سفارش پر ان کی مدت ملازمت میں توسیع کرسکتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments