شمالی وزیرستان میں بمباری سے 17 دہشت گرد ہلاک


\"airشمالی وزیر ستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری میں ہلاک 17 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ایک نجی ٹی وی چینل نے ترجمان پاک فوج کے حوالے سے بتایا کہ شمالی وزیر ستان کے علاقوں دتہ خیل اور شوال میں جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔
ترجمان کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے میں بمباری کے نتیجے میں سترہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔یاد رہے کہ وفاق کے زیر انتظام پاک افغان سرحد پر واقع شمالی وزیرستان، خیبر ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی سمیت سات ایجنسیوں کو عسکریت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا ہے۔
حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان امن مذاکرات کی ناکامی اور کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد پاک فوج نے 15 جون کو شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب شروع کیا تھا۔شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کو دہشت گردوں سے خالی کروانے کے بعد سکیورٹی فورسز نے آپریشن کا دائرہ کار شمالی وزیرستان کے دوردراز علاقوں تک بڑھا دیا۔
بعد ازاں خیبر ایجنسی اور ملحقہ علاقوں میں آپریشن ’خیبر ون‘ اور \’خیبر ٹو\’ کے تحت سکیورٹی فورسز نے کارروائیوں کا آغاز کیا، جن کا اب اختتام ہوچکا ہے.تاہم 16 دسمبر 2014 کو پشاور کے آرمی پبلک سکول پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حملے کے نتیجے میں معصوم بچوں سمیت 150 سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments