پریانکا چوپڑا پروڈیوسر بن گئیں


piryankaبالی ووڈ سپرسٹار اور سابق ملک حسن پریانکا چوپڑا اداکاری اور گلوکاری کے میدان میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد اب پروڈیوسر بھی بن گئی ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا شمار انڈسٹری کی ان اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے جنہوں نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں ہی اداکاری کے جوہر نہیں دکھائے بلکہ ٹی وی پروگرام کی میزبانی اور گلوکاری میں بھی بہت کامیابیاں سمیٹی ہیں، جس کے بعد اب وہ پروڈیوسر بھی بن گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا امریکی ٹی وی سیریز کی طرز پر ”اٹس مائی سٹی“ کے نام سے ایک سیریز پروڈیوس کررہی ہیں جو ممبئی میں رہنے والی ان 4 لڑکیوں کی حقیقی زندگی پر مبنی ہے جو کامیاب زندگی گزارنے کے لیے مختلف مشکلات کا احاطہ کرتی ہیں، سیریز 14 اقساط پر مشتمل ہے جوکہ ہفتہ وار نشر کی جائے گی۔


Comments

FB Login Required - comments