پرانے لطیفوں کی حکمت: ثنا اللہ گوندل


پرانے لطیفوں میں چھپی حکمت دیر سے سمجھ آتی ہے۔ آپ نے بھی سنا ہوگا کہ ایک انسان نجومی کے پاس گیا اور پوچھا کہ میری دائیں ہتھیلی میں خارش ہوتی ہے۔ نجومی نے کہا ۔ اس کا مطلب ہے تمھیں پیسے ملیں گے۔ اس نے کہا دوسری ہتھیلی میں بھی خارش ہوتی ہے ۔ تو نجومی نے کہا۔ آپ کو بہت زیادہ پیسے ملیں گے ۔ بولا پیر کے تلوے میں بھی خارش ہوتی ہے ۔ نجومی نے کہا آپ سفر پر جائیں گے۔ (ظاہر ہے اتنے پیسے ہونگے تو بیٹھا تھوڑی رہوں گا)
پھر نجومی سے کہا میرے سر میں بھی خارش ہوتی ہے۔
نجومی نے کہا ۔دور ہٹ کے بیٹھو ۔ تمھیں تو خارش کی بیماری لگتی ہے۔

میڈیا اور خفیہ کے نجومیوں نے خان صاحب کو اتنی خوشخبریاں سنائی تھیں ۔ کہ لگتا ہے اب خان صاحب کو بلاوجہ ہی اپنی عظمت کی خارش رہتی ہے۔

ثنا اللہ گوندل


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments