قائم علی شاہ کو ہٹانا ایک غلط فیصلہ ہے


\"usmanاگر بلاول بھٹو اپنے کسی ایڈونچر کے لیے سید قائم علی شاہ کوسندھ کو وزارت اعلیٰ کے منصب سے ہٹانا چاہتے ہیں تو یہ شاید ایک درست فیصلہ نہیں ہوگا۔

قائم علی شاہ ایک بہترین وزیراعلی ہیں، درجنوں میگا پراجیکٹس اور سینکڑوں چھوٹے پراجیکٹس کی تکمیل آج سے پہلے اتنی تیزی سے سندھ میں کبھی نہیں ہوئی، اگرحقائق کو مدنظررکھتے ہوئے دوسرے صوبوں سے موازنہ کیا جائے تو سندھ ترقیاتی کاموں میں بہت آگے ہے۔

کراچی میں جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا ٹراما سینٹر، گمبٹ میں پاکستان میں جگر کی پیوند کاری کا پہلا مرکز، تھر میں ایشیا کا سب سے بڑاواٹ رپلانٹ اور کراچی میں پاکستان کا ریپ سے متاثرہ خواتین کی بحالی کا پہلا مرکز وہ چیدہ چیدہ کارنامے ہیں، جو بلاشبہ اہم سنگ میل ہیں۔

ایک ایسے وقت میں جب کراچی میں ماس ٹرانزٹ کا جال بچھایاجارہا ہے اور یہ ترقیاتی منصوبے تکمیل کے قریب ہیں، سید قائم علی شاہ کو وزارت اعلیٰ سے ہٹا کر کسی دوسرے کو منصب ہی نہیں دیاجائے گا بلکہ قائم علی شاہ کی محنتوں کا پھل بھی دوسرے کو دیدیا جائے گا۔

قائم علی شاہ کی سب سے بڑی خوبی ان کی دیانت داری ہے، پاکستان کا کوئی وزیراعلیٰ اتنا دیانت دار نہیں ہے، قائم علی شاہ کی مسلسل وزارت اعلیٰ کے دوران ان کے اوپر کرپشن کا ایک الزام بھی نہیں لگا، سندھ کی کرپٹ بیوروکریسی کا مقابلہ کرنے کے لیے قائم علی شاہ سے بہترین کوئی انسان نہیں ہوسکتا۔

\"qaim-ali-shah\"

اگر آپ سندھ کے مسائل کا بیان کریں گے تو یہ مسائل تو کبھی نہ ختم ہونے والا ایک سلسلہ ہیں مگر کیا قائم علی شاہ کے کارناموں سے انکار ممکن ہے؟

یہ تسلیم کیا جاسکتا ہے کہ قائم علی شاہ مین اسٹریم میڈیا کی نفرت انگیز کمپئن کا مقابلہ نہیں کرپاتے، ان کی ٹیم نااہل ہے کہ میڈیا وزیراعلیٰ پر تنقید سے کہیں آگے نکل کر تضحیک، تحقیراورتذلیل پر اترچکا ہے مگر ٹیم دفاع نہیں کرپارہی توبجائے وزیراعلیٰ کے اس ٹیم کو تبدیل کرناچاہیے

ابھی کراچی کی کچرا سیاست کے اندر جو کچھ ہورہا ہے، سب جانتے ہیں کہ یہ وزیراعلیٰ کو ٹریپ کیا جارہا ہے، ڈی ایم سیز کو ایک ایک کروڑروپے صفائی کے لیے دیئے گئے اور انہوں نے گاڑیوں میں کچرا بھر کر صاف علاقوں کو بھی گندہ کردیا،یہ ڈی ایم سیز کن لوگوں کے اشاروں پر کام کررہی ہیں، بلاول بھٹو اس مسئلے کی جانب دیکھتے تو شاید زیادہ مناسب ہوتااور کراچی میں صفائی مہم کے لیے نئے وزیراعلیٰ کو بھی قائم علی شاہ کی طرح ایک الگ انفرااسٹرکچر بنانا ہوگا کیونکہ موجودہ انفرااسٹرکچر تو کسی صورت سندھ حکومت کے احکامات نہیں مانے گا۔

بدقسمتی سے پیپلزپارٹی بظاہر انتظامی سیاست میں نااہل ہے، اگر ان کو کوئی اہل شخص مل گیا ہے تو اس کو کام میں لیں، قائم علی شاہ کو منصب سے ہٹانا سندھ اور خصوصا کراچی کے ساتھ زیادتی ہو گی۔


اسی بارے میں

سندھ کا ڈھکن وزیراعلیٰ ۔۔ اور ایک ادھورا کلپ


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
5 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments