کراچی میں فائرنگ: پاک فوج کے دو جوان شہید


\"0001\"آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی کے واقعے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوئے جن میں لانس نائیک رزاق اورسپاہی خادم شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے فوجی گاڑی کو صدر پارکنگ پلازہ کےقریب نشانہ بنایا، فوجی اہل کارصدر پارکنگ پلازہ کے قریب معمول کی ڈیوٹی پرتھے۔

انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب نے کہا ہے کہ صدر میں سیکیورٹی ادارے کی گاڑی پر فائرنگ عقب سے کی گئی، جس کے نتیجہ میں دونوں اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ میں چھوٹااسلحہ نائن ایم ایم پستول کا کااستعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے جارہے ہیں جس کی معلومات کے بعد تفتیش کے دائرہ کار کو وسیع کیا جائے گا۔ اطلاع کے مطابق گاڑی میں دو جوان موجود تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments