سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے سائبر کرائم ترمیمی بل منظور کر لیا


\"0001\"سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سائبر کرائم ترمیمی بل منظور کرلیا۔ ارکان پارلیمنٹ اور تمام اسٹیک ہولڈرز نے سائبر کرائمز کے خلاف مشاورت سے قانون تیار کیا ہے ۔

 

بل کے مطابق سائبر دہشت گردی پر 14سال قید، 50 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا، انٹر نیٹ پردہشت گردی یا انتہاپسندی کی مہم چلانے، اس حوالے سے بھرتیوں، فنڈز اکٹھا کرنے یا ایسی کوشش کرنے پر 7سال قید ہو گی، کسی کے خلاف مذہبی،نسلی یا فرقہ واریت کی بنیاد پر مواد ڈالنے یا پھیلانے پر 7 سال قید کی سزا ہوگی، چائلڈ پورنوگرافی پر 7 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

 

بل کے تحت ریاستی سالمیت کے خلاف کارروائیوں میں ملوث اندرون یا بیرون ملک عناصر کو سزائیں دی جا سکیں گی، بیرون ملک سے ملزم کی گرفتاری کے لیے متعلقہ ملک سے رابطہ کیا جائے گا ، جعلی ویب سائٹ بنا کر فراڈ پر 3 سال قید ہوگی،

غیر قانونی سمز ، چوری کے موبائل کے استعمال یا موبائل ٹیمپرنگ پر 3 سال قید، 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، کوئی ڈیٹا عدالتی حکم کے بغیر لیا جا سکے گا نہ شیئر کیا جا سکے گا۔

 

بل کے مطابق انٹر نیٹ سروس پرووائیڈریا انویسٹی گیشن ایجنسی ڈیٹا کا غلط استعمال کرے گی تو متعلقہ افراد کو 3سال قید اور 10لاکھ جرمانہ ہوگا، سائبر کرائم کے تمام جرائم پر گرفتاری یا کارروائی سے پہلےعدالت سے اجازت لینا ضروری ہوگا، سائبر کرائمز کے کیسز میں ضمانت نہیں ہو سکے گی۔

 

سائبر کرائم ترمیمی بل پہلے سینیٹ میں بھیجا جائے گا، اس کے بعد قومی اسمبلی میں دوبارہ منظوری کے لیے جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments