پاکستان شدت پسندوں کو کچلنے میں سنجیدہ ہے : اوباما


\"obama\"امریکی صدرباراک اوباما کا کہنا ہے کہ پاکستان شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے معاملے میں درست سمت میں گامزن ہے، تاہم اسے دکھانا ہو گا کہ وہ انہیں کچلنے میں سنجیدہ ہے۔
واشنگٹن میں ایک بھارتی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں صدر اوباما نے کہا کہ ان کے خیال میں پاکستان ایسے دہشت گرد گروہوں کے خلاف زیادہ موثر کارروائی کر سکتا ہے جو اس کی سر زمین سے کارروائیاں کرتے ہیں اور اسے ایسا کرنا بھی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت سمجھ چکی ہے کہ خطے میں عدم استحکام خود اس کی سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہے۔
انہوں نے پشاور میں سکول اور یونیورسٹی پر حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مسلسل دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خطے اور دنیا بھر میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو بالکل برداشت نہیں کیا جانا چاہیے اور دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments