انور علی کی گیند لگنے سے کیوی فاسٹ باﺅلر زخمی


kiwi bowlerنیوزی لینڈ کے فاسٹ باولر مچل میک کلینیگن کے چہرے پر گیند لگنے کے سبب ان کی آنکھ کے نیچے فریکچر ہو گیا جس کے باعث ان کی اگلے دو ایک روزہ میچوں میں شرکت مشکوک ہے۔
پاکستان کے خلاف ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں 18 گیندوں پر جارحانہ 31 رنز بنانے والے مچل میک کلینیگن نے اپنی ٹیم کی بڑے مجموعے تک رسائی میں مدد کی لیکن اننگ ختم ہونے سے ایک گیند قبل ہی ان کی مزاحمت خطرناک انداز میں اختتام پذیر ہوئی۔
اننگ کا آخری اوور کرنے والے انور علی کی پانچویں گیند کو سمجھنے میں میک کلینیگن بری طرح ناکام رہے اور گیند سیدھی ان کے ہیلمٹ میں سے ہوتی ہوئی آنکھ کے اوپر جا گی۔ری پلے سے صاف ظاہر تھا کہ گیند انتہائی قوت کے ساتھ ان کی آنکھ پر لگی ہے۔اننگ ختم ہونے میں محض گیند باقی تھی لیکن تکلیف کی شدت کی وجہ سے میک کلینیگن فوراً میدان سے باہر چلے گئے۔اسی انجری کی وجہ سے وہ پاکستانی کی بیٹنگ میں باو¿لنگ بھی نہیں کر سکے۔بعد میں طبی معائنے کے بعد اندازہ ہوا کہ ان کی الٹی آنکھ کے اوپر فریکچر ہو گیا ہے۔


Comments

FB Login Required - comments