برطانیہ سے کسی ملزم کی حوالگی کا مطالبہ نہیں کیا : ترجمان وزارت داخلہ


\"wazartترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کسی ملزم کو بیرون ملک سے پاکستان لانے کی درخواست نہیں کی، سکارٹ لینڈ یارڈ سے کسی قسم کا مطالبہ قبل ازوقت اور بے معنی ہوگا۔ عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے بھی پاکستان میں گرفتارکسی ملزم کی حوالگی کی درخواست نہیں کی، کیس کی تفتیش مختلف مراحل سے گزر رہی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ میڈیاکے چند حلقوں پرآنے والی خبریں قیاس آرائی پر مبنی ہیں، غیر ضروری قیاس آرائیاں تفتیش پر منفی اثرڈال سکتی ہیں، غیرضروری قیاس آرائیوں سے گریزکیا جائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments