کٹھ پتلیوں کا عالمی دن: بلاول کی وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد


پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کٹھ پتلیوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

کٹھ پتلیوں کے عالمی دن کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو ہدفِ تنقید بنایا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر کٹھ پتلیوں کے عالمی دن کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو ناصرف مبارکباد دی بلکہ ٹیگ بھی کر دیا۔ بلاول وزیراعظم عمران خان کو گزشتہ چند ماہ سے کٹھ پتلی وزیراعظم قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).