مراد علی شاہ سندھ کے وزیر اعلیٰ منتخب


\"murad\"پاکستان پیپلز پارٹی کےرہنما مراد علی شاہ سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب کر لئے گئے۔ جمعہ کے بعد ووٹنگ کا عمل شروع ہوا تو پیپلز پارٹی کی جانب سے خفیہ ووٹنگ نہیں کروائی گئی۔ مراد علی شاہ کے مد مقابل تحریک انصاف کے حیدر شیرازی تھے، ایم کیو ایم نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔

کھلے عام ووٹنگ میں کل 91 ووٹ پڑے جس میں مراد علی شاہ نے 88 ووٹ حاصل کئے جب کہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے حیدر شیرازی نے صرف 3 ووٹ حاصل کئے۔

مراد علی شاہ کے لئے سب سے پہلے ووٹ قائم علی شاہ نے ڈالا۔ پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ کی حمایت مسلم لیگ فنکشنل نے بھی کی۔ جام مہتاب ڈہر اور ڈاکٹر سکندر میندھرو نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے۔ دونوں امیدوار مراد علی شاہ کے کورنگ امیدوار تھے۔

واضح رہے دبئی میں پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیرمین آصف زرداری کی زیرصدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کو ہٹانے سمیت سندھ کابینہ میں بھی ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

 

Congrats to Murad Ali Shah on his election as CM Sind. Look forward to working with him for development of Sind.

— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) July 29, 2016

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے ٹویٹر پر مراد علی شاہ کو مبارکباد دی اور سندھ میں ترقیاتی کاموں پر ساتھ کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments