کترینہ کا پورا ہندوستان دیوانہ ہے : سلمان خان


katrinaبولی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا اپنی سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کیف کے حوالے سے کہنا ہے کہ کترینہ ایک مضبوط خاتون ہیں اور پورے ہندوستان کے ساتھ ساتھ وہ بھی ان کے دیوانے ہیں۔کترینہ کیف اور سلمان خان ماضی میں اپنے رشتے کے باعث میڈیا کی خبروں کی زینت بنے رہے تاہم اپنے بریک اپ کے بعد وہ پہلی مرتبہ ہندوستان کے مقبول رئیلٹی شو ’بگ باس 9‘ کے گرینڈ فنالے میں ایک ساتھ نظر آئے۔انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق بگ باس 9 کے گرینڈ فنالے میں کترینہ کیف نے اپنی فلم ’فتور‘ کی کاسٹ اور ہدایت کار کے ہمراہ شرکت کی۔
شو کے دوران ایک موقع پر کترینہ کا کہنا تھا کہ اگر وہ بگ باس میں شامل امیدواروں کی جگہ ہوتیں تو اِس وقت کافی گھبراہٹ کا شکار ہوتیں، تاہم سلمان نے کترینہ کی بات کاٹتے ہوئے کہا کہ ایسا بالکل نہیں ہے۔سلمان خان کا مزید کہنا تھا ’جتنا میں جانتا ہوں کترینہ ایک مضبوط خاتون ہیں، وہ صرف 16 سال کی تھیں جب اس شہر میں آئیں، انہوں نے اپنی زندگی میں بہت محنت کی جس کے بعد آج وہ اس مقام پر ہیں۔ پورا ہندوستان ان کا دیوانہ ہے، جس میں میں بھی شامل ہوں‘۔کترینہ کیف اپنی تعریف سننے کے بعد صرف مسکراتی رہیں، تاہم انہوں نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔


Comments

FB Login Required - comments