ٹریفک حادثے میں سول جج عمران میمن ڈرائیور سمیت جاں بحق


judjeنوشہروفیروز کے علاقے کنڈیارو کے قریب تیز رفتاری کے باعث لوہے سے بھرا ٹرک کار پر الٹ گیا،حادثے میں سول جج عمران میمن ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سول جج عمران میمن اپنے ڈرائیور کے ہمراہ گاڑی میں موور سے گمبٹ ڈیوٹی پرجارہے تھے کہ تیزرفتار لوہے سے بھرا ٹرک ان کی گاڑی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں سول جج عمران اور ان کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا جبکہ حادثے میں ٹرک ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔


Comments

FB Login Required - comments