کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار


\"ttp\"کوٹری پولیس نے نوری آباد سے کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردکو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی طارق ولایت کے مطابق گرفتار دہشت گرد سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوٹری پولیس نے نوری آباد میں ایک زیر تعمیرسی این جی اسٹیشن پر چھاپہ مارکر شمالی وزیرستان کا مقامی کمانڈر گرفتار کرکے بھاری مقداد میں اسلحہ بارود برآمد کرلیا۔ملزم شمالی وزیرستان اور کراچی میں فوج، رینجرز ایف سی اورپولیس پر حملوں میں ملوث تھا۔
ایس ایس پی جامشورو طارق ولایت نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ہونے والا دہشت گرد قمرزماں محسود ولد غوثہ خان شمالی وزیرستان کی تحصیل تیارزہ کا کمانڈر تھا جو کالعدم تحریک طالبان شہریار گروپ کے لیے فوج اورایف سی کے حملوں میں ملوث تھا تاہم آپریشن ضرب عضب کے بعد اپنی فیملی کے ہمراہ جامشورو پاورہاوس کالونی کے قریب ایک کالونی میں مقیم رہا اور خود گزشتہ کئی ماہ سے غائب تھا۔انہوں نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران طالبان کمانڈر کے قبضے سے 12کلو دھماکا خیزمواد، ڈیٹونیٹر تار، تین ہینڈ گرینیڈ، کلاشنکوف، بھاری تعداد میں گولیاں اور جہادی لٹریچر برآمد کیا گیا ہے۔ایس ایس پی کے مطابق قمر زماں محسود اور اس کے ساتھی مہربان اور بادشاہ مفرور ہیں جبکہ جہانگیر، عبدالرحمان عرف ماسٹر فورسز سے مقابلے کے دوران مارے گئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments