پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کل دفاتر بند کرنے کا اعلان


piaپریس کانفرنس کرتے ہوئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کیپٹن سہیل بلوچ کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری کے لئے کل سے پی آئی اے ہیڈ آفس اور پاکستان بھر کے بکنگ آفس اور دفاتر دو فروری تک بند رکھیں جائیں گے۔ اگر اس دوران بھی مطالبات پورے نہ ہوئے تو دو فروری کی صبح سے پی آئی اے کا فضائی آپریشن بھی معطل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سول ایوی ایشن، ریلوے، اسٹیل ملز، آئل ٹینکر سمیت دیگر اداروں کی محنت کش یونین سے رابطے میں ہیں۔ سہیل بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر تمام یونینز ان کے ساتھ ہوں گی۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ ادارے کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔ اسمبلی سے پاس کیا گیا بل فوری واپس لیا جائے۔


Comments

FB Login Required - comments