پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کل دفاتر بند کرنے کا اعلان


\"pia\"پریس کانفرنس کرتے ہوئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کیپٹن سہیل بلوچ کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری کے لئے کل سے پی آئی اے ہیڈ آفس اور پاکستان بھر کے بکنگ آفس اور دفاتر دو فروری تک بند رکھیں جائیں گے۔ اگر اس دوران بھی مطالبات پورے نہ ہوئے تو دو فروری کی صبح سے پی آئی اے کا فضائی آپریشن بھی معطل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سول ایوی ایشن، ریلوے، اسٹیل ملز، آئل ٹینکر سمیت دیگر اداروں کی محنت کش یونین سے رابطے میں ہیں۔ سہیل بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر تمام یونینز ان کے ساتھ ہوں گی۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ ادارے کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔ اسمبلی سے پاس کیا گیا بل فوری واپس لیا جائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments