پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی ڈٹ گئی


piaقومی ایئرلائن کی نجکاری کیخلاف پی آئی اے ملازمین کا ملک بھر میں احتجاج جاری ہے، راولپنڈی اسلام آباد میں قومی ایئر لائن کے دفاتر، بکنگ آفسز بند ہیں۔
پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی ڈٹ گئی، آج تمام دفاتر بند کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ دو فروری سے فضائی آپریشن بھی معطل کرنے کی دھمکی دے دی۔ پی آئی اے کی نجکاری کا قومی اسمبلی سے بل پاس ہونے خلاف ملازمین نے دفاتر میں کام چھوڑ دیا ہے اور بکنگ بند کر دی ہے۔ حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پی ئی اے کی نجکاری کا بل منظور کرانے کے خلاف کوئٹہ میں پی آئی اے کے ملازمین نے دفتر میں کام چھوڑ کر ٹکٹوں کی بکنگ ، کارگو اور کورئیر سروس بند کر دی ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت پی آئی اے کو کارپوریشن سے پبلک لیمیٹڈ میں تبدیل کر کے شب خون ماراہے جس کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھائی جائے گی۔


Comments

FB Login Required - comments