بھارت میں داعش کی حامی 29 ویب سائٹس بند


\"daish\"بھارت میں نوجوانوں کوآن لائن پلیٹ فارمزکے ذریعے انتہا پسندی کی طرف راغب کیے جانے پر داعش کی حامی 29 ویب سائٹس بند کردیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی 10 سے 12 ریاستوں میں داعش کی اثرو رسوخ کے شواہد ملے ہیں جن میں ریاست مہاراشٹر سرفہرست ہے۔ اے ٹی ایس کے سربراہ ویوک بھنسا لکر کے مطابق ان ریاستوں کے نوجوانوں کوآن لائن پلیٹ فارمزکے ذریعے انتہا پسندی کی طرف راغب کیاجا رہا ہے صورتحال میں اے ٹی ایس داعش کے پراپیگنڈے کوناکام بنانے کے لیے اپنی ویب سائٹ کے اجرا پربھی غورکررہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں حراست میں لیے گئے ایک ملزم سافٹ ویئرانجینئرمدبرشیخ نے داعش کے ساتھ رابطوں اوراس تنظیم میں شمولیت کے لیے نوجوانوں سے رابطوں کا اعتراف کیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments