شادی اور عمر سے کیریئر پر کوئی فرق نہیں پڑتا: ودیا بالن


vidia balanماضی میں شادی اور بچے بولی وڈ اداکاراوں کے لیے کیرئیر ختم ہونے کی نشانی سمجھے جاتے تھے مگر آج کی سٹارز اس بات سے اتفاق نہیں کرتیں۔ کچھ سال پہلے پروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور سے شادی کرنے والی 38 سالہ اداکارہ ودیا بالن کا ماننا ہے کہ شادی اور عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ودیا بالن کا کہنا تھا ’ہم سب کے ارد گرد تبدیلی آتی ہے، خواتین کی زندگی 30 سال کے بعد ختم نہیں ہوتی، نہ ہی شادی اور بچے اس کی وجہ بنتے ہیں۔ پہلے سمجھا جاتا تھا کہ ایک اداکارہ کی بولی وڈ میں زندگی کم دورانیے کی ہوتی ہے مگر اب ایسا کچھ نہیں۔ودیا فلموں میں اپنی مضبوط اداکاری کے باعث جانی جاتی ہیں، جو کہ مختلف سماجی مسائل پر گفتگو کرتی نظر آتی ہیں۔
ودیا کا دوسری اداکاراوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا تھا ’عمر اب صرف نمبر بن کر رہ گئی ہے، کاجول آج بھی اسی طرح اداکاری کر رہی ہیں، ان کے بچے بھی ہیں۔ ایشوریا ایک بیٹی کی ماں ہیں اور کچھ سالوں کا وقفہ لینے کے بعد وہ پھر سے اداکاری کر رہی ہیں۔ اسی طرح بولی وڈ میں کئی اداکارائیں ہیں جو شادی شدہ بھی ہیں اور اپنے کیرئیر کو بھی آگے بڑھا رہی ہیں، اور زیادہ تر اداکاراوں کی عمر 30 سال سے زائد ہے‘۔
’دی ڈرٹی پکچر‘ اور ’کہانی‘ جیسی فلموں میں کام کرنے والی ودیا کا کہنا تھا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انہیں ایسی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا اور وقت گزرنے کے ساتھ انہیں مزید فلموں میں کام کرنے کی آفرز مل رہی ہیں۔


Comments

FB Login Required - comments