ترکی کے اشتراک سے فلیٹ ٹینکر کی تیاری


\"rabiaپاکستان کی تاریخ میں تیار ہونے والا سب سے بڑا وارشپ لانچ کر دیا گیا۔

وارشپ فلیٹ ٹینکر کی تیاری کو پاکستان کی دفاعی پیداوار میں خود انحصاری کی جانب ایک اہم اور بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

پاک بحریہ کا وار شپ \”فلیٹ ٹینکر\” ترکی کے اشتراک سے تیار کیا گیا۔

سال 2013 ءمیں ہونے والے معاہدے کے تحت پاکستان اور ترکی کے تعاون سے 17 ہزار ٹن کا فلیٹ ٹینکر کراچی شپ یارڈ میں تیار کیا گیا۔

ترکی کی شپ بلڈنگ فرم سووما ٹیکنالوجی،ایس ٹی ایم اور کراچی شپ یارڈ انجینئرنگ ورکس نے مشترکہ طور پر اس ٹینکر کو مقررہ وقت سے2  ماہ قبل تیار کر لیا، دہرے ہل پر مشتمل یہ ٹینکر بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے، فلیٹ ٹینکر پاک بحریہ کے کارگو ترسیل اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرے گا۔ یہ فلیٹ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے جنگی آپریشن میں معاونت کی صلاحیت بھی رکھتا ہے، یہ جہاز جدید طبی سہولیات کے ساتھ جنگ اور امدادی آپریشن کے ساتھ دوسرے جہاز کو مدد فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جنگی طیارے اس بیڑے سے اڑائے جاسکتے ہیں اور طیاروں کی فیولنگ بھی بیڑے سے کی جاسکتی ہے۔ صرف یہی نہیں وار شپ 3 ماہ تک سمندر میں آزادانہ نقل و حمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

17 ہزار ٹن وزنی جنگی بیڑے کی پاک بحریہ میں شمولیت کی تقریب کراچی میں ہوئی جس کا افتتاح تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم نواز شریف نے کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستانی اور ترک انجیئنرز کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی دونوں ملک دفاعی شعبے میں تعاون جاری رکھیں گے۔۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے وار شپ فلیٹ ٹینکر کو یوم آزادی پر ترکی کا پاکستانی عوام کے لئے تحفہ قرار دیا۔

افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،گورنر سندھ عشرت العباد، وزیر دفاع خواجہ آصف اور دیگر وزراء نے شرکت کی۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ اور ترکی قومی دفاع کے وزیرفکری آئزک بھی تقریب میں شریک تھے۔

وزیراعظم نے وارشپ فلیٹ اور کراچی شپ یارڈ کی کامیابی کے لیے دعا کی اور شپ یارڈ ملازمین کے لیے 100ملین بونس کا بھی اعلان کیا۔

ربیعہ کنول مرزا

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

ربیعہ کنول مرزا

ربیعہ کنول مرزا نے پنجاب اور پھر کراچی یونیورسٹی میں تعلیم پائی۔ صحافت میں کئی برس گزارے۔ افسانہ نگاری ان کا خاص شعبہ ہے

rabia-kanwal-mirza has 34 posts and counting.See all posts by rabia-kanwal-mirza

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments