مطالعہ پاکستان کا نیا بے ہودہ امتحانی پرچہ


\"usman(حل شدہ مع جوابات)

محترم حاشر بن ارشاد صاحب آپ نے جو بے ہودہ پرچہ بنایا ہے اور جس میں لمبے لمبے سوالات کیے ہیں انکے جوابات حاضر ہیں مجھے پتا ہے کہ آپ لوگوں کے گھٹنوں میں اتنا پانی نہیں ہے کہ آپ میرے یہ  جوابا ت شائع کر سکیں لہذا آپ کو جواب ادھرہی دے رہا ہوں

سوال نمبر1: اگر علامہ ڈاکٹر سر محمد علامہ اقبال نے واقعی خطبہ الہ آباد میں مسلمانان ہند کے لئے الگ آزاد مملکت کا مطالبہ پیش کیا تھا تو کس کی سازش کے تحت ان کے یہ الفاظ خطبے کے اصل متن سے غائب کیے گئے جبکہ مملکت خداداد کی تیسری جماعت سے لے کر ایم اے تک کے نصاب میں ان کا حوالہ موجود ہے؟

جناب کیا یہ ممکن نہیں کہ اس متن سے وہ الفاظ ہی غائب کردیئے جائیں؟ چلیں متن کو چھوڑیں آپ یہ بتائیں کیا آپ اقبال کی شاعری سے اتفاق کرتے ہیں یا آپ کے خیال میں یہ اقبال کی شاعری بھی انکے وفات کے برسوں بعد ضیاالحق کے دور میں لکھی گئی؟

سوال نمبر 2: نظریہ پاکستان کب اور کس نے لکھا تھا؟ قائداعظم محمد علی جناح کی تمام تقاریر میں نظریہ پاکستان نامی کسی ترکیب کا ذکر کیوں نہیں ملتا؟ جنرل شیر علی خان پٹوڈی کون تھے اورکیا یہ ممکن ہے کہ ملک پہلے بن جائے اور نظریہ بعد میں جنم لے؟

محترم دنیا بہت ترقی کرچکی ہے یوٹیوب پر جائیں آپکو کافی تقاریر مل جائیں گی جن میں قائداعظم فرماتے ہیں کہ ہمارا تہذیب و تمدن ہماری روایات سب کچھ ہندووں سے الگ ہے اور اسی چیز کو دو قومی نظریہ کہتے ہیں

سوال نمبر 3: اگر دو قومی نظریے کے تحت مسلمانان ہند اور ہندووں کا تشخص اتنا جداگانہ تھا تو ہزار سال یہ اکٹھے کیسے رہتے رہے؟

ہزاروں سال اکٹھے ایسے رہے کیونکہ حکومت مسلمانوں کے ہاتھ میں تھی

اور اگر یہ دو قومی نظریہ جمہوریت کے خطرے سے عبارت تھا تو اس پر عمل درآمد کے بعد یہ کیونکر ممکن تھا کہ مسلمانوں کی بڑی تعداد پھر بھی ہندوستان ہی میں رہتی اور ایک الگ مملکت بننے سے جنم لینے والی نفرت کا کفارہ ہمیشہ کے لئے ادا کرتی؟ ہندوستان میں رہ جانے والے مسلمانوں کو دو قومی نظریے کی رو سے فائدہ ہوا یا نقصان؟

انڈیا میں مسلمان قتل ہوجائے تو فیصلہ ہونے میں برسوں لگ جاتے ہیں البتہ گائے ذبح کردو تو ہندو لوگ فیصلہ چند گھنٹوں میں کرتے ہیں اور آجکل تو انڈیا میں گھر واپسی نامی تحریک بھی چل رہی ہے جس میں مسلمانوں کو بذور بازو ہندو بننے پر مجبور کیا جارہا ہے تو فیصلہ آپ خودکر لیں کہ مسلمانوں کو فائدہ ہوا یا نقصان ہوا

سوال نمبر 4: کیا دو قومی نظریے کے تحت پاکستان آج تمام ہندوستانی مسلمانوں کو پاکستانی شہریت دینے کا پابند ہے؟

اگر کوئی شہریت مانگے یا پھر پاکستان میں آکر رہنا شروع کردے تو اس کو شہریت مل جاتی ہے اس کا باقاعدہ ایک طریقہ کار ہے جوکہ آپکو نادراسے پتہ چل جائے گا ویسے سوال تو آپ سے بھی ہوسکتا ہے کہ کیا ایک قومی نظریے کے تحت انڈیا تمام پاکستانیوں کوانڈین شہریت دینے کا پابند ہے؟

سوال نمبر 5: کیا بنگلہ دیش میں پناہ گزین بہاری بنگالی کہلائیں گے یا پاکستانی؟ اور اگر انہیں پاکستان بلایا گیا تو کون سا صوبہ کون سے نظریے کے تحت ان کا استقبال کرے گا؟

میرے بھولے بادشاہ پاکستان میں کبھی کسی کو بلانے کے لیے رکشے کا کرایہ نہیں بھیجا جاتا جس کو آنا ہوتا ہے خودآجاتا ہے جب وہ لوگ آئیں تو وقت اور حالات کے مطابق اس وقت کی حکومت خود فیصلہ کرلے گی۔ آپ پریشانی میں نہ گھلیں ۔

 سوال نمبر 6: اگر دو قومی نظریہ ایک آفاقی سچائی ہے تو کیا پاکستان کو برطانیہ، فرانس اور چین میں مسلمان آبادی کے لئے الگ ملک بنانے کی قرارداد اقوام متحدہ میں پیش کرنی چاہئے؟

ہر نظریے کا ایک بیک گراونڈ ہوتا ہے۔فرض کرو اگر امریکہ پر قبضہ کرکے روس انکو غلام بنالیتا ہے اور کئی صدیوں تک امریکہ میں قبضہ جما کر وہاں اپنی آبادی بڑھا لیتا ہے تو امریکیوں کو جب آزادی کا موقع ملے گا وہ لازمی کہیں گے کہ ہم چونکہ امریکی ہیں ہم روس کے ساتھ نہیں چل سکتے ہمیں الگ وطن دو۔جس طرح جرمن اور ترکی دو الگ قومیں ہیں اسی طرح ہندو مسلمان دو الگ قومیں ہیں یہ ہے دوقومی نظریہ جو کہ ایک کھلی حقیقت ہے۔ادھر تک جو بات ہوئی وہ ہے دوقومی نظریہ اب اس نظریے کی بنیاد پر برصغیر کے مسلمانوں نے مطالبہ کیا تھا کہ ہندو ہمارے لیے مسائل پیدا کریں گے لہذا ہمیں الگ وطن دو ٹھیک۔۔۔؟

جب باقی ممالک کے مسلمان بھی کبھی ایسا کوئی مطالبہ کریں گے تو پھر سوچ لیا جائے گا کیا کرنا ہے۔ہر بات کا تعلق اس خطے کے مخصوص حالات اور سیاسی صورتحال سے ہوتا ہے بھولے بادشاہو

سوال نمبر 7: دو قومی نظریے کی رو سے پاکستانیوں کو سعودی عرب، ایران، ترکی یا متحدہ عرب امارات کی اعزازی شہریت کا حق حاصل کرنے کے لئے کیا اوآئی سی کے پلیٹ فارم پر آواز بلند کرنی چاہئے؟

 اس سوال کا جواب آپکے اوپر والے سوال میں دیا جا چکا ہے۔

سوال نمبر 8: بنگلہ دیش کونسے نظریے کے تحت بنا؟ کیا ہمیں انہیں اب بھی مسلم برادر سمجھنا

چاہئے؟

بنگلہ دیش ہند ومسلم دشمنی کے نظریے کے تحت بنا یقین نہیں آتا تو یوٹیوب پر موجود بنگلہ دیش میں نریندر مودی کا اعتراف جرم سن لو۔ جدھر تک بات مسلم برادر سمجھنے کی ہے تو میرے خیال میں تو سمجھنا چاہیئے اور وہاں کے لوگوں کو حسینہ واجد کے ظلم سے نجات دلانے کے لیے مکتی باہنی جیسی ایک عظیم فورس بھی بنانی چاہیئے

سوال نمبر 9: کیا مسلمانوں کی اکثریت پاکستان بننے کے لئے تحریک کے دوران قتل ہوئی یا پاکستان بننے کے علان کے بعد فسادات کے دوران؟ کیا ان کی قربانیوں کی وجہ سے ملک بنا یا ملک بننے کی وجہ سے وہ قربان ہوئے۔ یہی سوال لاکھوں عورتوں اور بچیوں کی عصمت دری کے حوالے سے بھی کیا جا سکتا ہے۔ سوال یہ بھی ہے کہ ایک ملک بننے کی قیمت میں کتنی لاشوں اور عزتوں کا سودا منافع بخش کہلائے گا؟

آزادی کی کوئی قیمت نہیں ہوتی بھولے بادشاہو کاش آپ مقبوضہ کشمیر میں ہوتے اور آپکے خاندان کا انڈین آرمی ریپ کرتی پھر میں آپ سے یہی سوال پوچھتا تو آپ کیا جواب دیتے؟

سوال نمبر 10: ”خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی”سے کون سی قوم مراد ہے؟ اور یہ کہاں قیام پذیر ہے؟

پہلے یہ بتائیں کہ کیاآپ مانتے ہیں یہ شعر اقبال کا ہے یا آپ کے خیال میں یہ شعر بھی جنر ل ضیاالحق نے دلوایا تھا۔سادہ زبان میں جواب یہ ہے کہ اس سے مراد مسلمان قوم ہے اور یہ شعر اس وقت کہا گیا جب مسلمان برصغیر میں غلام تھے۔ اقبال کے انہی شعروں سے تڑپ لے کر مسلمانوں نے پھر پاکستان بنایا تھا مگر خیر چھوڑیئے آپکو تو پاکستان کا بننا پسند ہی نہیں تھا

سوال نمبر 11: قیام پاکستان کے وقت مسلم لیگ کی اعلی قیادت میں جاگیرداروں، نوابزادوں، وڈیروں اور اشرافیہ کا کیا تناسب تھا؟ کیا یہ سب واقعی عوام کے غم میں گھلنے کے سبب ایک الگ مملکت کے قیام کے حامی تھے؟

پہلے یہ بتائیں کہ جاگیر رکھنا یا نواب ہونا کوئی جرم ہے؟ یا پھر نواب ہوکر ظلم کرنا جرم ہے۔ غلط بات کو غلط نہ کہو مگر کوئی اگر دولت رکھتا ہے صرف اس وجہ سے اس سے نفرت کرنا ضروری ہوتا ہے؟مسلم لیگ میں اگر اشرافیہ زیادہ تھی تو آپ کو کیوں مرچیں لگیں ہیں آپ کے آباو اجداد میں اتنا دم تھا تو کانگریس کے ساتھ مل کر پاکستان کابننا روک لیتے نا؟ کیا کانگریس میں کوئی اشرافیہ نہیں تھی؟

سوال نمبر 12: مسلم لیگ کے اولین اجلاس منعقدہ 1906 میں تاج برطانیہ سے وفاداری کے بارے میں موقف کیا تھا؟

سیاسی پارٹیوں نے وقت اور حالات کے مطابق فیصلہ کرنا ہوتا ہے قائداعظم بھی پہلے مشترکہ ملک کے حامی تھے مگر جب دیکھا کہ ہندو کے ساتھ نہیں چل سکتے تو الگ ملک بننے کا فیصلہ ہوا اب سوال یہ نہیں کہ1906 میں مسلم لیگ کا کیا موقف تھا؟ سوال یہ ہے کہ 23 مارچ 1940 کو مسلم لیگ کا کیا موقف تھا اور کیا تاج برظانیہ اس موقف سے خوش تھا؟ کیا کانگریس اس موقف کو روک پائی تھی؟

سوال نمبر 13: اگر جواہر لال نہرو عوام کی فلاح کے لئے لینڈ ریفارمز ایکٹ انڈیا میں نافذ کر سکتا تھا تو ہماری حکومت کے ہاتھ کس نے باندھے تھے بلکہ کس نے آج تک باندھے ہوئے ہیں؟ کیا وجہ ہے کہ انڈیا میں جاگیرداریاں ختم ہو گئیں لیکن ہم آج بھی ایک جاگیردارانہ معاشرہ ہیں؟ اس سوال کا جواب سوال نمبر 11 کے ساتھ ملا کر دیں

تبھی تو انڈیا میں آج دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں۔تبھی تو دنیا میں سب سے زیادہ خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے انڈیا میں ہیں تبھی تو آج انڈیا کو دنیا میں ریپ کا درالحکومت کہا جاتا ہے

سوال نمبر 14: اگر 1919 میں جلیانوالہ باغ میں 380 نہتوں کا قتل جنرل ڈائر، وائسرائے ہند اور ملکہ برطانیہ کے سر ہے تو اگست 1948 میں بابڑہ میں حکومتی گولیوں سے مرنے والے 1300 نہتوں اور پھر مرنے والوں کے خاندانوں سے گولیوں کی قیمت تک وصول کرنے کا الزام خان عبدالقیوم اور گورنر جنرل پر رکھنا جائز ہو گا؟ یاد رہے کہ اس سانحے سے ایک ماہ قبل قائداعظم کی خواہش پر ڈاکٹر خان کی حکومت ختم کر کے خان عبدالقیوم کو اقتدار سونپا گیا تھا۔ کیا ایسے واقعات مثلا ڈھاکہ بنگلہ بھاشا فائرنگ 1952، لالو کھیت فائرنگ 1965، مشرقی پاکستان ملٹری ایکشن 1971، لیاقت باغ فائرنگ 1973، ٹیکسٹائل کالونی فائرنگ 1978، پکا قلعہ حیدر آباد فائرنگ 1989، 12 مئی کراچی فائرنگ 2007 وغیرہ کو مطالعہ پاکستان کی کتب میں شامل کرنا چاہئے یا جلیانوالہ باغ ہر سینہ کوبی ہی کافی ہو گی؟

ٓآپ نے بہت سارے واقعات کا ذکر کردیا ہر واقعے کو سمجھنے کے لیے اسکا سیاق وسباق سمجھنا ضروری ہوتا ہے فی الحال آپکے موٹے دماغ کے لیے اتنا سمجھ لیں کہ حکومتیں بغاوتوں کو کچلنے کے لیے گولیاں بھی چلاتیں ہیں اور قتل بھی ہوتے ہیں دنیا کی کسی ایک حکومت کا بتادو جس کی تاریخ میں ایسے ملتے جلتے واقعات نہ ہوں۔

سوال نمبر 15: 1947 سے کے کر اب تک فسادات، دنگوں اور بم دھماکوں میں انڈیا میں کتنے مسلمان مرے ہیں اور پاکستان میں کتنے؟ آپ چاہیں تو 1971 کے مقتولوں کو جواب سے خارج کر سکتے ہیں؟ کیا یہ کہنا صحیح ہو گا کہ اگر ایک ملک میں مرنے والے مسلمان دوسرے ملک میں مرنے والوں سے کئی گنا کم ہوں تو اس ملک کو مسلمانوں کے لئے زیادہ محفوظ سمجھا جائے؟

آپ یہ تقابل صرف کشمیر سے کرلیتے تو کافی بہتر ہوتا۔اور اس سوال میں پاکستان سے پکڑے جانے والے بھارتی فوج کے حاضر سروس جاسوس کے بیانات بھی شامل کرلیتے تو کتنا ہی اچھا ہوتا۔اپنی مرضی کے واقعات یاد رکھنا اور جو پسند نہ آئیں ان واقعات کا ذکر گول کرجانا بری بات ہوتی ہے

سوال نمبر 16: اگر آپ کو پتہ ہو کہ آپ کی جیب میں کھوٹے سکے ہیں لیکن پھر بھی آپ خریداری کے لئے بازار جا پہنچیں اور خریداری کی کوشش بھی کریں تو کیا یہ طرز عمل دانش مندانہ کہلائے گا؟

یہ بات کس حدیث کی کتاب میں لکھی ہے؟ پاکستان کا بننا خریداری نہیں جدوجہد تھا۔اور ہر بات کا ایک سیاق وسباق ہوتا ہے جو اس سے ہٹ کر بات کرتا ہے اسے کیا کہا جاتا ہے آپ اچھی طرح جانتے ہیں۔

آخر میں آپ میں ذرا بھی اخلاقی جرات ہے تو ان جوابات کو بھی اتنے ہی اہتمام سے شائع کیجئے گا جتنے اہتمام سے سوالات شائع کیے تھے-


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
10 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments