میئر کو اختیار دینے سے متعلق بل مسترد ہونے پر متحدہ کا ایوان سے واک آﺅٹ


\"mqm\"سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران میئرکو اختیار دینے سے متعلق بل مسترد ہونے پر متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا جب کہ ہنگامہ آرائی کے بعد اراکین احتجاجاً ایوان سے واک آو¿ٹ کرگئے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق ڈپٹی سپیکرشہلا رضا کی زیرصدارت اجلاس کے دوران کراچی میں میئر کو اختیارات دینے سے متعلق بل مسترد ہونے پر ایم کیو ایم اراکین نے احتجاج شروع کردیا اور پلے کارڈز اٹھائے اراکین ڈپٹی سپیکر کی ڈائس کے قریب آکر نعرے بازی کرنے لگے جس پر ڈپٹی سپیکرنے انہیں احتجاج ختم کرکے نشستوں پر جانے کی ہدایت کی تاہم احتجاج کو خاطرمیں نہ لانے پرایم کیو ایم اراکین ایوان سے واک آو¿ٹ کرگئے۔
ایم کیوایم کے رکن خالد احمد کا کہنا تھا کہ کراچی واٹربورڈ کا چیئرمین میئرہوتا تھا لیکن یہ اختیاربھی ایک وزیرکو دے دیا گیا ہے جو سراسرناانصافی ہے جب کہ سندھ کے سینئروزیرنثارکھوڑو کا اس موقع پرکہنا تھا کہ یہ خوامخواہ کا احتجاج ہے، بل مسترد ہونے پراس طرح کے احتجاج کی ضرورت نہیں تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments