فاروق ستار کا فیصلہ تسلیم، اختیارات رابطہ کمیٹی کے حوالے: الطاف حسین


\"altaf\"متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں ایم کیوایم کے سینیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے پارٹی کے تمام اختیارات رابطہ کمیٹی کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Altaf Hussain asks all MNAs, MPAs l, senators and party workers to back and strengthen party\’s Rabita Committee

pic.twitter.com/BlFvYhE5yB

— omar r quraishi (@omar_quraishi) August 24, 2016

متحدہ قومی موومنٹ کی ویب سائٹ پر الطاف حسین ک جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائدین نے ’اپنی پریس کانفرنس میں جن خیالات کا اظہار کیا ہے، میں ان کا احترام کرتے ہوئے بحیثیت بانی و قائد، تنظیم سازی، فیصلہ سازی اور پالیسی سازی کے مکمل اختیارات رابطہ کمیٹی کے سپرد کرتا ہوں۔‘

بیان کے مطابق الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام منتخب نمائندوں، ذمہ داروں اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ تحریک کی بہتری کیلئے رابطہ کمیٹی کے ہاتھ مضبوط کریں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments