آسٹریلین اوپن : مکسڈ ڈبلز میں بھی اعصام الحق کو شکست


\"tenis\"آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز کے دوسرے مرحلے میں پاکستان کے اعصام الحق اور قازقستان کی یاروسلیو شیڈووا پر مشتمل جوڑی کو ہندوستان کی ثانیہ مرزااور کروشیا کے آئین ڈوڈنگ کی جوڑی نے شکست دےدی.اعصام الحق اور یاروسلیو شیڈووا 5-7 اوار 2-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اعصام الحق مینز ڈبلز کے پہلے مرحلے میں ہی باہر ہوگئے تھے۔
ثانیہ مرزا کی ایک ہی دن میں یہ دوسری کامیابی تھی، اس سے قبل ویمنز ڈبلز میں مارٹینا ہنگیز کے ساتھ انھوں نے امریکا کی کوکو وینڈیویگھے اور جرمنی کی اینا لینا گروینفیلڈ کو 6-2، 4-6 اور 6-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
آسٹریلین اوپن ویمنز سنگلزخواتین کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں دفاعی چیمپئین امریکا کی سرینا ولیمز، روس کی ماریا شراپوا کو 6-4 اور 6-1 سے باآسانی شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔سرینا ولیمز کا سیمی فائنل میں پولینڈ کی کھلاڑی آگنیسزکا راڈوانسکا سے مقابلہ ہوگا۔
راڈوانسکا نے اسپین کی کارلا سواریز کو 6-1 اور6-3 کے آسان مقابلے میں زیر کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی.
مینز سنگلز میں سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے ٹورنامنٹ کے 6 سیڈڈ چیک ری پبلک کے ٹوماس بریڈیچ کو 7-6، 6-2 اور 6-4 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔34 سالہ راجر فیڈرر اس جیت کے ساتھ ہی 1979 کے بعد آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچنے والے پہلے معمر کھلاڑی ہیں۔
راجر فیڈرڑ5 ویں دفعہ آسٹریلین اوپن جبکہ 2012 کے بعد پہلے گرینڈ سلیم میں کامیابی کے لیے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ یا جاپان کے کائی نیشیکوری کے مدمقابل ہوں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments