خیبر پختون خوا کے عوام کو بجلی میں ان کا حق نہیں ملتا: جہا ں داد


bijliپاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی جہانداد خان نے کہا ہے کہ اگر خیبر پختون خوا کو بجلی میں ان کا حق نہیں ملتا تو وہ سی این جی کیس کی طرح اس مسئلے کو بھی عدالت میں لے کر جائیں گے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی جہانداد خان نے کہا کہ بجلی خیبر پختون خوا میں پیدا کی جاتی ہے مگر خیبر پختون خوا میں ہی اس وقت سب سے زیادہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔جس کے باعث عوام کی نظر میں پی ٹی آئی کو بدنام کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت اگر بجلی کی تقسیم بہتر انداز سے نہیں کر سکتی تو وہ بھی خیبر پختون خوا حکومت کے حوالے کریں۔انہوں نے خبر دار کیا کہ اگر وفاقی حکومت اس مسئلے پر غور نہیں کریں گی تو سی این جی کیس کی طرح بجلی کا حق بھی عدالت کے ذریعے حل کریں گے۔


Comments

FB Login Required - comments