روسی صدر کرپٹ ہیں : امریکا


putonامریکہ کی وزارتِ خزانہ نے روس کے صدر ولادی میر پوتن کو بدعنوان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روسی صدر کرپٹ ہیں اور امریکی حکومت برسوں سے یہ جانتی ہے۔
روسی صدر پر بدعنوانی کا الزام امریکی وزارتِ خزانہ میں مالی پابندیوں کے شعبے کے سربراہ نے کیا ہے جن کا کہنا ہے کہ روسی صدر کی کرپشن کے بارے میں امریکی حکومت کئی سالوں سے جانتی ہے کہ ولادی میر پوتن اپنے دوستوں اور قریبی ساتھیوں کو نوازتے ہیں اور ریاستی اثاثوں کو استعمال کرتے ہوئے ان افراد سے زیادتی کرتے ہیں جنھیں وہ اپنا قریبی نہیں سمجھتے۔ دوسری جانب روسی صدر کے ترجمان نے الزامات کو خالصتاً مفروضہ قرار دے دیا۔


Comments

FB Login Required - comments