چینی شہر میں پاکستانیوں کا ہوٹلوں میں داخلہ بند


\"china\"چین کے شہر گُونجواؤ میں پولیس نے سستے ہوٹلوں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ پانچ مسلمان ممالک کے شہریوں کو اپنے ہوٹلوں میں رہائش نہ دیں۔ چین کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ انھیں اس پالیسی کا علم نہیں ہے۔

تین ہوٹلوں نے جن کے کمروں میں رہائش کی قیمت 23 ڈالر فی رات ہے، ان کے مالکان کا کہنا ہے کہ انہیں مارچ کی اوائل میں پولیس کی طرف سے نوٹس آگیا تھا کہ پاکستان، شام، عراق، ترکی اور افغانستان کے شہریوں کو جگہ نہ دی جائے۔

ایک ہوٹل مالک کا کہنا ہے کہ اسے نہیں معلوم کہ اس کی کیا وجہ ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ انہیں بس ان لوگوں کو رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔

اخباری ذرائع کے مطابق معلوم پڑتا ہے کہ یہ نوٹس صرف سستے ترین ہوٹلوں کے لئے ہے۔

نوٹس میں بیان کردہ تمام ممالک دہشت گردوں کے حملوں سے متاثر ہیں اور عراق، شام اور افغانستان میں جنگ جاری ہے۔

ہانگ کانگ کے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق ایسے اقدامات سکیورٹی خدشات کی وجہ سے اٹھائے گئے ہیں کیوںکہ اس ہفتے چین کے شہر گُونجواؤ میں ڈولپمنٹ فارم منعقد ہونا ہے، اور اس کے ساتھ ہی اگلے ہفتے جی 20 کا سمٹ بھی ہانژو میں منعقد ہونا ہے، اگرچہ کے ان دونوں شہروں میں 1000 کلومیٹر سے زائد کا فاصلہ ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments