دل ناداں کا اضطراب


\"Nosheenمیں پریشانی کے عالم میں ادھر سے ادھر بھاگ رہا تھا۔تمام لوازمات پورے کرنے کے بعد جب تھوڑا سکون ہوا تواس پرائیوٹ وارڈ میں داخل ہوا جس میں رابعہ تھی۔کل رات اس کی حالت بگڑنے پر میں اسے اسپتال لایا تھا۔ایمرجنسی میں ’اپنڈکس ‘کا آپریشن کرنا پڑا۔اب حالت قدرے بہتر تھی۔ میں رات بھر جاگ کر تھک چکا تھا۔کرسی پر ٹیک لگا کر نیم دراز ہو گیا۔
رابعہ کی آواز سے آنکھ کھلی۔اسے کچھ مضطرب پایا۔ میں بھی بے چین ہو گیا۔وہ کوئی چیز ڈھونڈ رہی تھی۔پتہ چلا موبائل نہیں مل رہا۔
میں نے بہت دیر ڈھونڈنے کے بعد موبائل اس کے حوالے کیا۔ 
’چک چک چک‘دھڑا دھڑ کئی سیلفیاں کھچی اور فیس بک پر ’I am sick‘نامی البم میں اپ لوڈ ہو گئیں۔
اور میں ایک بار پھر آنکھیں موندے سو گیا۔

نوشین حسین


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments