کمالیہ میں بینک ڈکیتی میں مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ اور آفس بوائے ہلاک


bank robryکمالیہ میں ڈاکووں نے بینک سے لاکھوں روپے لوٹ لئے۔ مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ اور آفس بوائے کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ ایک سکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ کے بینک میں ڈکیتی کی خونی واردات۔ ڈکیتی مزاحمت پر چار ڈاکووں کی فائرنگ سے بینک کا سیکورٹی گارڈ ٹکا خاں اور آفس بوائے محمد اسلم جاں بحق اور دوسرا سکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہو گیا۔ ڈاکو 8 لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اورقریبی بینک بھی بند کر دیے گئے۔ ذرائع کے مطابق ڈکیتی کے دوران بینک میں 8 سی سی ٹی وی کیمرے کام کر رہے تھے۔ ڈاکووں کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی۔


Comments

FB Login Required - comments