روس اور پاکستان کا دفاعی تعاون بڑھ رہا ہے


\"Lena-Badikova-2\"

پاکستانی کمپنیاں روس میں ہونے والے فوجی تکنیکی فورم \”آرمی 2016\” میں بھرپور شرکت کریں گی۔

روس کی وزارت دفاع کی طرف سے منعقد فوجی تکنیکی فورم \”آرمی 2016\” میں آٹھ پاکستانی کمپنیاں حصہ لیں گی۔ ماہرین کے خیال میں روس کے ایک اہم فورم میں پاکستان کی شرکت روس پاک فوجی تعاون کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگی۔

روسی اخبار \”ازویستیا\” کے مطابق 6 تا 11 ستمبر ماسکو کے نواح میں ہونے والے فورم میں

Defence Export Promotion Organization (DEPO), J.Sports, Liaqat Corporation Pvt Ltd, Fighters Group, Embroidery Exports, Cords and Knots Pvt Ltd, METASCO, Pakistan Aeronautical Complex (PAC).

جیسی کمپنیاں اپنی مصنوعات پیش کریں گی۔ مذکورہ اخبار کے مطابق پاکستانی کمپنیوں کے لئے کافی بڑا رقبہ مختص کیا گیا ہے جہاں وہ اپنی مصنوعات کے نمونے لگا سکتی ہیں اور کانفرنس ہال بنا سکتی ہیں۔

روس کے ماہر شرقیات سرگئی کامینیو کے بقول \”آرمی 2016\” میں پاکستان کی شرکت روس اور پاکستان کے تعلقات کے لئے بڑی اہمیت کی حامل ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ دونوں ممالک اپنے تعلقات مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔
\"Russian-T90-Tank\"

روسی ٹینک ٹی 90 دنیا کے پانچ بہترین ٹینکوں میں شامل
امریکی جریدے \”دی نیشنل انٹرسٹ\” نے روسی ٹینک ٹی 90 کو دنیا کے پانچ بہترین ٹینکوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ اس ٹینک کی سب سے بڑی خوبی اس کا وسیع دائرہ عمل ہے۔ یہ ٹینک بڑی درستگی والے میزائل سے لیس ہے جو 5 کلومیٹر تک کے فاصلے پر 700 ملی میٹر کے بکتر کو پار کر سکتا ہے۔

روسی ٹینک کے علاوہ بہترین ٹینکوں کی فہرست میں امریکی ایم 1 ابرامس ٹینک، اسرائیل کا میرکاوا 4، برطانیہ کا چیلنجر 2 اور جرمنی کا لیوپرڈ 2 شامل کئے گئے ہیں۔

لینا بادیکووا

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

لینا بادیکووا

لینا بادیکووا روس سے تعلق رکھنے والی صحافی ہیں اور اردو کی ماہر ہیں۔ وہ اس وقت فیس بک پر 'جانیے روس کے بارے میں' نامی پیج کی ادارت کر رہی ہیں۔

lena-badikova has 5 posts and counting.See all posts by lena-badikova

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments