بھارت چھوڑنے کا کبھی نہیں سوچا : عامر خان


\"amirبالی ووڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ میں نے ملک چھوڑنے کا کبھی نہیں سوچا۔ میں ایسا قدم اٹھانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ گزشتہ روز ممبئی کے مقامی ہوٹل میں عامر خان کی فلم ”رنگ دے بسنتی“ کی 10 سالہ تقریب ہوئی جس میں عامر خان کا کہنا تھا کہ بھارت چھوڑنے کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا۔میں تو دو ہفتے سے زیاہ اپنے ملک سے باہر نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنی بیوی کے ساتھ کی گئی باتوں کو ایسے سب کے سامنے نہیں بتانا چاہیے تھا۔ میرے اس بیان سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں اس سے معافی مانگتا ہوں۔
واضح رہے کہ بھارت میں عدم برادشت کے حوالے سے ایک بیان پر عامر خان کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بھارتی انتہا پسند جماعتوں نے ان کے خلاف زبردست مہم چلائی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments