اوپیک میں سمجھوتے کی خبروں کے بعد تیل کی قیمتوں میں استحکام


\"opec\"جمعرات کے روز تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک کی تنظیم اوپیک میں تیل کی پیداوار کے متعلق اتفاق ہونے کے بعد عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔

عالمی منڈیوں میں برنٹ خام تیل کی قیمت پانچ سینٹ کی کمی سے $46.84 فی بیرل ہے اور امریکی خام تیل کی قیمت $44.70 فی بیرل ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعرات کے روز سعودی وزیر خارجہ عدیل الجبیر نے بیان دیا ہے کہ اوپیک کے رکن ممالک اور دوسرے تیل پیدا کرنے والے ممالک تیزی سے ایک متفقہ سمجھوتے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

ٹوکیو میں ایک تقریب کے دوران انہوں نے کہا \”میرے خیال میں ایک متفقہ موقف کی جانب حرکت ہوئی ہے، اور یہ سب باہمی کوششوں سے ہوا ہے۔\”

اوپیک کے رکن ممالک کی میٹنگ ستمبر کی 26 سے 28 تاریخ کو الجیریا میں ہونا طے ہے اور اس بات کی امید کی جا رہی ہے کہ اس اجلاس میں عالمی طور پر تیل کی پیداوار کو ایک سطح پر روکنے کا سمجھوتہ طے پا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس اجلاس میں روس بھی شرکت کرے گا۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments