پاکستانی جدت میں سب سے پیچھے: رپورٹ


\"global-innovation-index-pakistan\"پاکستان ایجادات و جدید خیالات پیدا کرنے کے حوالے سے دنیا کے ممالک میں نچلی ترین سطح پر آگیا۔

گلوبل انوویشن انڈکس 2016 جسے کارنل یونیورسٹی، انسیڈ اور ورلڈ انٹلیکچول پراپرٹی آرگنائزیشن نے پبلش کیا ہے، پاکستان دنیا کے 128 ممالک میں سے 119ویں پوزیشن پر ہے۔ اس انڈیکس میں سوئٹزرلینڈ پہلے نمبر پر ہے۔

یہ انڈیکس سالانہ جدت کی صلاحیتوں کی رینکنگ دیتا ہے اور دنیا کی معیشتوں پر نظر رکھتا ہے۔ اس انڈیکس کے لئے 81 اشاریے استعمال کئے جاتے ہیں جیسے کہ اننوویشن آوٹ پٹ سب انڈیکس، اننوویشن افشنسی ریشو، سیاسی ماحول، انضباتی ماحول اور کاروباری ماحول۔

اگرچہ پاکستان کی رینکنگ اس انڈیکس میں پچھلے سال 131 سے بہتر ہوئی ہے مگر اس سال مملک کی تعداد 141 سے کم کر کے 128 کر دی گئی ہے۔ پچھلے سال کے مقابلے میں پاکستان کا اسکور 23.07 سے کم ہوکر 22.63 ہوگیا ہے۔

جہاں پاکستان اس انڈیکس میں کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے وہیں خطے میں ہندوستان سب سے آگے ہے۔ ہندوستان نے اپنی پوزیشن 15 درجے بہتر کی ہے۔ پچھلے سال ہندوستان 81 ویں نمبر پر تھا جب کہ اس سال اس کی پوزیشن 66 ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments