ہندوستانی لوگ پرامن کیوں ہیں


\"muhammad-shafique\"ہندوستانی کرپٹ کیوں ہیں؟ انہی صفحات میں پڑھا، اگرچہ دیگر دلائل سے انکار ممکن نہیں، لیکن تاریخی حوالے سے ہندوستانی عوام کے امن کو کرپشن سے جوڑنے کی جو کوشش کی گئی اس پر اپنی معروضات پیش کرنا چاہوں گا۔

جنگ و جدل میں ہندوستانی قوم کا پیچھے رہ جانا کرپشن کی وجہ سے نہیں رہا۔

قدیم زمانے سے ہی ہندوستان کی زمین، موسم اور آب و ہوا سازگار ہونے کے سبب یہاں زراعت کو فروغ ملا اور مجموعی طور پر یہ لوگ دیگر ہمسایہ ممالک کی نسبت خوشحال ہو گئے، ان کی خوشحالی کا ہی سبب رہا ہوگا کہ ہر اٹھتا ہوا جرنیل ہندوستان میں ہاتھ سیدھے کرنے آ جاتا تھا۔

یہ بات ہم اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ نسبتاً خوشحال لوگ پرامن ہوتے ہیں، وہ خواہ مخواہ کے جھمیلوں میں پڑنے سے کتراتے ہیں اور اگر کوئی لڑائی گلے پڑ بھی جائے تو اس سے پہلو تہی کی کوشش کرتے ہیں۔ انہیں اپنے خوشحال گھرانے میں بدامنی پسند نہیں ہوتی۔

یہی المیہ ہندوستان کے خوشحال و پر امن لوگوں کے ساتھ رہا۔

آج تک ہندوستان کے لوگ اس سر زمین سے باہر جنگ و جدل اور قتال کی غرض سے اس سر زمین سے باہر نہیں نکلے۔

آپ کو تاریخ کی کتابوں میں لفظ \”ہندوستانی حملہ آور قوم\” کہیں نہیں ملے گا۔ ہمیشہ ہندوستان پر اسکے مغرب کی جانب سے سے حملہ ہوا، اور ان حملوں کی قدر مشترک یہاں کا اناج، زروجواہرات اور مال و دولت ہی رہا۔

اور اگر کسی حملہ آور کو جان بخشی کی غرض سے مال و دولت دیا گیا تو رشوت کے زمرے میں قطعاً نہیں آتا، اسے کسی لٹیرے نے خراج کا نام دیا تو کسی نے مال غنیمت جانا۔ ہندوستان کے پرامن عوام کی شرافت کی تاریخی دلیل اس سے بڑھ کر اور کیا ہو سکتی ہے کہ انہوں نے امن کی ہر قیمت چکائی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments