افغان پولیس اہلکار کی ساتھیوں پر فائرنگ سے 10 ہلاک


afghanافغانستان کے جنوبی صوبے ارزگان میں قائم ایک چیک پوسٹ پر ایک افغان پولیس اہلکار نے اپنے سوئے ہوئے ساتھیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 10 افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق صوبہ ارزگان کے گورنر کے ترجمان دوست محمد نایاب کا کہنا تھا کہ لاشیں ضلع چناراٹو کی چیک پوسٹ سے برآمد ہوئیں.انھوں نے کہا کہ حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اور جاتے ہوئے وہ چیک پوسٹ پر موجود اسلحہ اور بارود بھی اپنے ساتھ لے گیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ‘مذکورہ حملہ آور کی تلاش اور گرفتاری کے لیے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں پولیس یونٹ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے’۔
دوسری جانب طالبان نے واقعے کی ذمہ داری فوری قبول کرتے ہوئے اسے پولیس یا فوج میں شامل ان کے ‘اندرونی حملہ آوروں’ کی کارروائی قرار دے دیا۔طالبان ترجمان قاری یوسف احمدی نے ایک بیان میں کہا کہ حملہ آور اب طالبان کے ساتھ ہے۔


Comments

FB Login Required - comments