افغان پولیس اہلکار کی ساتھیوں پر فائرنگ سے 10 ہلاک


\"afghan\"افغانستان کے جنوبی صوبے ارزگان میں قائم ایک چیک پوسٹ پر ایک افغان پولیس اہلکار نے اپنے سوئے ہوئے ساتھیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 10 افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق صوبہ ارزگان کے گورنر کے ترجمان دوست محمد نایاب کا کہنا تھا کہ لاشیں ضلع چناراٹو کی چیک پوسٹ سے برآمد ہوئیں.انھوں نے کہا کہ حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اور جاتے ہوئے وہ چیک پوسٹ پر موجود اسلحہ اور بارود بھی اپنے ساتھ لے گیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ \’مذکورہ حملہ آور کی تلاش اور گرفتاری کے لیے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں پولیس یونٹ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے\’۔
دوسری جانب طالبان نے واقعے کی ذمہ داری فوری قبول کرتے ہوئے اسے پولیس یا فوج میں شامل ان کے \’اندرونی حملہ آوروں\’ کی کارروائی قرار دے دیا۔طالبان ترجمان قاری یوسف احمدی نے ایک بیان میں کہا کہ حملہ آور اب طالبان کے ساتھ ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments