پنجاب میں زلزلے کے شدید جھٹکے


\"earthquake\"پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، اس موقع پر شہری استغفار اور کلمہ طیبہ کا ورد کر رہے تھے۔
زلزلے کے جھٹکے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت فیصل آباد، سرگودھا، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور گرد و نواح میں محسوس کیے گئے۔خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے ایک تواتر سے آ رہے ہیں، جس میں عمومی طور پر اس کا مرکز پاک افغان سرحدی پہاڑی علاقہ ہندوکش ہوتا ہے.


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments