کچھ مختصر سا طنز و مزاح


\"mubashir

طنز و مزاح کے ذوق کے لیے ایک خاص ذہنی سطح ہی نہیں، خاص قسم کا معاشرہ بھی چاہیے۔ ورنہ آپ کی بات یا تو کوئی سمجھے گا نہیں، یا غلط سمجھ کر ہنسی اڑائے گا یا درست سمجھ کر خفا ہوجائے گا۔ ہر صورت آپ کا نقصان ہوگا۔

ہمارے ہاں بہت سے اچھے مزاح نگار ہیں، بیشتر کی کتابیں چھپ چکی ہیں، سب ان کے نام جانتے ہیں لیکن ہجو کہنے اور طنزیہ لکھنے والوں کی تعداد کم ہے۔ ایاز امیر اور ندیم فاروق پراچہ انگریزی میں لکھتے ہیں۔ ایاز امیر کے کالم کا ترجمہ ہوجاتا ہے اور امر جلیل کا کالم بھی جنگ میں چھپتا ہے۔ ان کے کالموں میں شان دار جملے پڑھنے کو ملتے ہیں۔

لیکن اگر آپ تیزاب میں دھلے ہوئے، کڑوے کریلے کے عرق میں تلے ہوئے اور سوکن کے دل کی طرح جلے ہوئے طنزیہ فقرے پڑھنا چاہتے ہیں تو ٹوئیٹر سے بہتر کوئی جگہ نہیں۔ آپ باکمال شعرا کی کہی ہوئی ہجو بھول جائیں گے۔

ٹوئیٹر والوں کا کمال کسی اور دن بتاؤں گا، فی الحال ذکر اپنی لائبریری میں تازہ اضافے کا۔ یہ ون لائنرز کی کتاب ہے جس کا نام ہے دی آفیشل ڈکشنری آف سارکیسزم۔ اس کے مرتب یا تخلیق کار جیمز نپولی ہیں جو امریکا کی نیشنل سارکیسزم سوسائٹی کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ بھی ہیں۔

368 صفحات کی اس کتاب کے بیشتر جملے اتنے زہریلے ہیں کہ انھیں پڑھتے ہوئے میری آنکھیں بلبلا گئیں اور کانوں سے دھواں نکلنے لگا۔ انھیں لکھتے ہوئے میرے قلم سے دھواں نہ نکلنے لگے، یہ سوچ کر فقط چند مہذب الفاظ اور ان کے معنی بتانے کے لیے درج کیے گئے شریفانہ جملے شیئر کررہا ہوں۔ انھیں سے باقی کتاب کا اندازہ لگانے کی کوشش کریں۔


Achievement
A great accomplishment, often accompanied by a sense of triumph. Or, as it is known to 98 percent of the population, getting out of the bed in the morning.

Blow
A word with many meanings, none of which are as dirty as what you are thinking right now.

Careful
Something men promise to be roughly nine months before the baby is born.

Faith
A deeply personal, spiritual set of beliefs that provides for the option of engaging in endless, bloody civil war with anyone who has a different set of deeply personal, spiritual beliefs than you.

Friend
A person you use to pass the time between relationships.

Hot Dog
The Toenails, Lips and Eyebrows of various animals served on a bun.

Income
Money that your employer should just hand over to your creditors, thereby cutting out the middle man.

Lawyer
A job in which 97 percent of those practicing it somehow manage to give the entire profession a bad name.

Media
Liars with access to eye-catching graphics.

Meeting
A business term meaning “officially sanctioned waste of time.”

Moron
Anyone who is not driving as consistently perfectly as you.

Nurse
A Flight attendant with a syringe.

Peace
Something that sounds good in principle, but really is just not healthy for the economy.

Priest
A man who goes through years of devotional training to make you feel bad for doing all the things he is not allowed to do.

You
The person it’s usually all about, let’s face it.

مبشر علی زیدی

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

مبشر علی زیدی

مبشر علی زیدی جدید اردو نثر میں مختصر نویسی کے امام ہیں ۔ کتاب دوستی اور دوست نوازی کے لئے جانے جاتے ہیں۔ تحریر میں سلاست اور لہجے میں شائستگی۔۔۔ مبشر علی زیدی نے نعرے کے عہد میں صحافت کی آبرو بڑھانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔

mubashar-zaidi has 194 posts and counting.See all posts by mubashar-zaidi

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments