خواجہ اظہار الحسن گرفتار اور رہا، راؤ انوار معطل


تازہ ترین اطلاعات کے مطابق خواجہ اظہار الحسن کو پولیس کی حراست سے رہا کر دیا گیا ہے اور وہ اپنے گھر کی جانب روانہ ہوچکے ہیں۔ اس سے پہلے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایم کیو ایم کے رہنما اظہار الحسن کو رہا کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

—-

\"khawaja-izhar\"سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے ایس ایس پی ملیر راؤ انور کو خواجہ اظہار الحسن کو گرفتار کرنے کے واقعے کے بعد معطل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج (جمعہ) کے دن ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی سربراہی میں پولیس نے خواجہ اظہار الحق کے گھر چھاپہ مارا اور انہیں جلاؤ گھیراؤ اور ٹارگٹ کلرز کی سرپرستی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ خواجہ اظہار الحسن کو حراست میں لینے پر اہلخانہ اور کارکنوں نے مزاحمت کی۔ اس دوران فاروق ستار پولیس اہلکاروں کو روکتے رہے۔

ڈپٹی کمشنر سینٹرل فرید الدین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعے کا فوری نوٹس لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خود واقعے کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ چھاپے کی تحقیقات ہو رہی ہیں جبکہ سی سی ٹی وی کیمرے سے مدد لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 اطلاعات ہیں کہ ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر کامران فضل کو بھی عہدے سے ہٹا کر ان کو صوبہ بدر کر دیا گیا ہے۔

خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری پر ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے شدید احتجاج کیا ہے اور معاملے کو وزیر اعلی سندھ کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Its not the matter to either run party from #London, it is #Mohajir Enemity now! #iProtest #MQM #Pakistan #Karachi pic.twitter.com/rakXkakweM

— دانش انصاری (@Danish_ism) September 16, 2016

شرمیلا فاروقی نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ \’بغیر کسی وارنٹ کے، دھکے دیتے، ٹھڈے مارتے اور ہتھکڑی لگائے ہوئے لے جارہے ہیں… یہ ہے راؤ انوار\’

No warrants, drag, push, kick, handcuff … That\’s Rao Anwaar for you @IzharulHassan pic.twitter.com/Stvlpt5YxE

— Sharmila faruqi (@sharmilafaruqi) September 16, 2016


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments