چین اور پاکستان کا ای کاریڈور کے قیام پر بھی اتفاق


\"pakوزیر مملکت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ حکومت ڈیجیٹل پاکستان پر یقین رکھتی ہے، چین کی مدد سے پاکستان ”ایکسلریٹڈ ڈیجیٹائزیشن“ کے خواب کو عملی جامہ پہنا سکتا ہے جبکہ دونوں ممالک نے ای کاریڈور کے قیام سمیت انفارمیشن کمیونی کیشن ٹیکنالوجی سے متعلقہ کئی اہم منصوبوں کے آغاز پر اتفاق کیا ہے۔
وہ چیئرمین چائنا انویسٹمنٹ پروموشن سینٹر ین لی جن کی قیادت میں آنے والے وفد سے بات چیت کررہی تھیں۔ ملاقات میں اقتصادی راہداری منصوبے کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے فریقین نے ای کاریڈور کے قیام سمیت انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سے متعلقہ کئی اہم منصوبوں کے آغاز پر اتفاق کیا جو سی پیک میں معاون ثابت ہونگے۔
انھوں نے چینی آئی ٹی کمپنیوں کی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور مشترکہ سرمایہ کاری کی تجاویز پر وفد کو یقین دلایا کہ ایسی تمام تجاویز کا مکمل جائزہ بہت جلد پاکستانی قوانین کو پیش نظر رکھتے ہوئے لیا جائے گا تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے، فریقین نے اتفاق کیا کہ ٹیکنالوجی پارکس کے قیام اور آئی سی ٹی انفراسٹرکچر کی تعمیر کے حوالے سے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران اپنے چینی ہم منصبوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے۔
انوشہ رحمن نے وفد کوبتایاکہ ہم آن لائن تجارت کو فروغ دینے کیلیے وزارت تجارت کے ساتھ مل کر ای کامرس گیٹ وے فریم ورک کی تیاری میں مصروف عمل ہیں، آئندہ مرحلے میں ہم بین الاقوامی کمپنیوں کو مدعو کریں گے کہ وہ پاکستان میں اپنا سیٹ اپ قائم کریں۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ انٹرنیٹ پیمنٹ سسٹم سے وابستہ اورسرمایہ کاری کی خواہشمند چینی کمپنیوں کو بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر ممبر ٹیلی کام مدثر حسین اور ایم ڈی پی ایس ای بی عاصم شہریار بھی موجود تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments