رومانوی کردار پسند ہیں : کترینہ


\"katrina1\"بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ انہیں لو اسٹوریز پسند ہیں اسی لئے وہ صرف رومانوی فلموں میں ہی کام کرتی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ انہیں ایسی فلموں میں کام کرنا بہت پسند ہے جس میں محبت اورانسانی جذبات نمایاں ہوں، محبت اورانسانی جذبات سے ایسی چیزیں ہیں جو فلموں کو کئی ایسی کہانیاں فراہم کرتے ہیں جو ناظرین کے دلوں کو چھوجاتی ہیں، اوراگراسے ہلکے پھلکے انداز میں پیش کیا جائے تو یہ مزید متاثرکن ہوجاتی ہیں۔
ہندی زبان پرعبورنہ ہونے کے اعتراف میں کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ ہمیں زندگی میں اپنی خوبیوں اورخامیوں کا اعتراف کرنا چاہیے،جذبات کی ادائیگی میں زبان اہم کردارادا کرتی ہے، ہندی ان کی مادری زبان نہیں لیکن وہ اپنی ہر نئی فلم میں ہندی درست کرنے کے لئے پہلے سے زیادہ محنت کرتی ہیں تاکہ اپنی اس کمزوری کو ختم کرسکیں
واضح ر ہے کہ اداکارہ کی نئی آنے والی فلم ’فتور‘ ہے جو کہ 12 فروری کو ریلیز ہوگی جس میں ان کے مد مقابل ادیتیارائے مرکزی کردار ادا کریں گے۔


Comments

FB Login Required - comments