آئل ٹینکر سے 2 ٹن چرس برآمد


\"peshawar\"اینٹی نارکوٹکس فورس نے چمکنی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک آئل ٹینکرز میں چھپائی گئی 2 ٹن سے زائد چرس برآمد کرلی۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق پشاور میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے مصدقہ اطلاعات پر چمکنی میں سرچ آپریش کیا، اے این ایف نے کارروائی کے دوران ایک آئل ٹینکرزسے بھاری مقدارمیں چرس برآمد کرلی جب کہ ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر سے برآمد کی گئی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے ہے، آئل ٹینکر کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments