ہم سب خوش رہیں!


\"zafarullah-khan-3\"ہم دوستوں کا ایک مشترکہ چیٹ گروپ ہے۔ اب تفصیل چھوڑیں کہ کون کون ہیں۔ صرف یہ مکالمہ دیکھ لیں کہ ایک خوبصورت شام دوستوں کے ساتھ کیسے منائی جاتی ہے۔

وقار :- فرنود عالم؟

فرنود:- جی جانی

ظفر:- وقار ملک؟

وقار :- (فرنود سے) زوروں کی بھوک لگی ہے۔ آپ والے ڈھابے سے کھانا نا کھا لیں؟

وقار :- جی ظفراللہ خان

ظفر :- جس نے میرے بغیر کھانا کھایا وہ ہم سب میں سے نہیں ہے۔\"zafar-farnood\"

فرنود:- کھانا تو کھلانا ہی تم نے ہے دلبر جانی

طفر:- نہیں میں کھلانے نہیں، کھانے آ رہا ہوں جانی واکر

وقار:- کتنی دیر میں پہنچیں گے؟

ظفر:- آدھے گھنٹے میں

وسی بابا:- ظفر خبردار اگر ان دونوں کو کھانا کھلایا۔ اب فرنود اور وقار کو مرغا بننا ہو گا۔

ظفر:- وقار ، فرنود بتا دو، کچھ کھلانے کا موڈ ہے؟

وقار:- اب اور کیسے بتائیں؟ کمپیوٹر مین گھس جائیں کیا؟ میرے اور فرنود کے دفتر کے پاس ایک ڈھابہ ہے۔ کھانا نارمل ہے جگہ اعلی ہے۔

ظفر:- آتا ہوں\"islam02\"

وسی بابا:- ظفر مجھے بھی پک کر کے لے جانا۔ سینٹورس کتنی دیر میں پہنچے گا؟

ظفر:- بابا سینٹورس کے پیچھے پہنچ، بس میں آیا۔

وسی بابا۔ پیچھے کیہڑی سائڈ اے؟

ظفر:- تمہارے والی

وسی بابا:- ناظم الدین روڈ آ

ظفر:- نام چھوڑ۔ ایف 8 والی سائیڈ پہ آ

فرنود:-میں آفس میں ہوں۔ پہنچ کر مجھے بتا دو

وسی بابا : ظفر یار میں کچھا بنیان نہ بدل لوں؟ آخر ان معززین کی شو بنانی ہے۔

ظفر : نہیں بن سکتی ان کی شو۔ جیسا ہے، ویسے ہی آ جا

وقار :-  ظفر صاحب آپ گھر سے نکلیں گے تو پہنچیں گے۔ میسیج کرتے رہیں گے تو گھر بیٹھے رہیں۔

اے لو جی پہنچ گئے سارے۔۔۔۔

 

ظفر اللہ خان
Latest posts by ظفر اللہ خان (see all)

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

ظفر اللہ خان

ظفر اللہ خان، ید بیضا کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ زیادہ تر عمرانیات اور سیاست پر خامہ فرسائی کرتے ہیں۔ خیبر پختونخواہ، فاٹا، بلوچستان اور سرحد کے اس پار لکھا نوشتہ انہیں صاف دکھتا ہے۔ دھیمے سر میں مشکل سے مشکل راگ کا الاپ ان کی خوبی ہے!

zafarullah has 186 posts and counting.See all posts by zafarullah

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments