رشتے سے انکار پر نوجوان نے لڑکی کو قتل کرکے خودکشی کر لی


\"khudkashi\"حیات آباد میں رشتے سے انکار پر لڑکے نے فائرنگ کرکے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد اپنی بھی جان لے لی۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق پشاورکے علاقے حیات آباد میں ایک نواجوان نے گھرمیں گھس کرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لڑکی موقع پردم توڑ گئی جس کے بعد اس نے خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس نے دونوں کی لاشیں قریبی ہسپتال منتقل کردیں.
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کی شناخت محمود جب کہ لڑکی کی شناخت حسنیٰ کے نام سے ہوئی ہے، محمود نے کچھ عرصے پہلے اپنے گھروالوں کو حسنیٰ کا رشتہ مانگنے بھیجا تھا لیکن حسنیٰ کے گھر والوں نے انکار کردیا تھا ، جس کے بعد محمود نے حسنیٰ کو مارکرخودکشی کرلی۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔