”ہم سب“ کے بارے میں دنیا اخبار کی تصحیح


\"nazeer-naji6\"

کل روزنامہ دنیا کے  گروپ ایڈیٹر اور پاکستان کے سینئر ترین اور بہت زیادہ پڑھے جانے والے کالم نگار جناب نذیر ناجی صاحب نے ”ہم سب“ پر شائع ہونے والے محترمہ لینہ حاشر صاحبہ کے مکمل کالم کو اپنے کالم کا حصہ بنایا تھا اور اس کی بہت زیادہ تعریف کی تھی۔ لیکن کمپوزنگ کی غلطی سے کالم کے نیچے ”بشکریہ ہم سب ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے“ کی بجائے ”بشکریہ بی بی سی اردو“ لکھ دیا گیا تھا۔

آج روزنامہ دنیا نے اپنی غلطی پر معذرت کی ہے اور یہ معذرت خاص طور پر محترم نذیر ناجی صاحب کے نام سے شائع کی گئی ہے۔ ادارہ ”ہم سب“ نذیر ناجی صاحب کی اس فراخ دلی اور ”ہم سب“ کو اتنی توجہ سے پڑھنے پر ان کا شکرگزار ہے۔

امید ہے کہ ہمیں ناجی صاحب کی مستقل توجہ اور راہنمائی حاصل رہے گی۔ ”ہم سب“ کی ٹیم کے لئے یہ بہت فخر کی بات ہے کہ نذیر ناجی صاحب جیسے پاکستانی صحافت کے ستون بھی ”ہم سب“ کو اتنی توجہ سے پڑھتے ہیں۔

اس عنایت پر ہم ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

\"nazir-naji-error\"

عدنان خان کاکڑ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

عدنان خان کاکڑ

عدنان خان کاکڑ سنجیدہ طنز لکھنا پسند کرتے ہیں۔ کبھی کبھار مزاح پر بھی ہاتھ صاف کر جاتے ہیں۔ شاذ و نادر کوئی ایسی تحریر بھی لکھ جاتے ہیں جس میں ان کے الفاظ کا وہی مطلب ہوتا ہے جو پہلی نظر میں دکھائی دے رہا ہوتا ہے۔ Telegram: https://t.me/adnanwk2 Twitter: @adnanwk

adnan-khan-kakar has 1541 posts and counting.See all posts by adnan-khan-kakar

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments