دولت کی وجہ سے کسی سے شادی نہیں کروں گی: پریانکا


piryankaبولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ کی کامیابیوں کا گراف جہاں ایک طرف تو بڑھتا چلا جارہا ہے، وہیں ان کے فینز کو ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی فکریں لاحق ہوگئی ہیں.یہی وجہ ہے کہ پنک ولا کو ایک انٹرویو میں انھوں نے اپنی ذاتی زندگی خاص کر شادی اور لائف پارٹنر کے حوالے سے کھل کر خیالات کا اظہار کیا.پریانکا نے بتایا، ‘میں ہمیشہ سے بچے چاہتی ہوں، بہت سارے بچے اور یہی وجہ ہے کہ میں شادی کرنا چاہتی ہوں’.
اداکارہ نے مزید کہا، ‘میری زندگی میں کوئی شخص صرف ا±س وقت آئے گا جب مجھے محبت ہوگی اور وہ واحد وجہ جس کی وجہ سے مجھے کسی شخص کی ضرورت ہوگی وہ بچے ہیں.’
پریانکا نے واضح کیا کہ وہ دولت کی وجہ سے کسی سے شادی نہیں کریں گی، ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر میری زندگی میں کوئی شخص آیا تو وہ ڈائمنڈز (ہیروں) کی وجہ سے نہیں آئے گا، کیوں کہ اپنے لیے ہیرے میں خود بھی خرید سکتی ہوں’.
انھوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ وہ اپنے رشتے یا تعلق کے حوالے سے خاموش کیوں رہتی ہیں، پریانکا نے بتایا،’میں نے ہمیشہ اپنے رشتوں کی حفاظت کی ہے، میں بری نظر پریقین رکھتی ہوں اور اگر کوئی چیز آپ کے لیے اہم ہے تو اسے اپنے دل کے قریب رکھنا چاہیے.’
پریانکا کی کامیابی کی کہانی سال 2000 میں مس ورلڈ کا خطاب جیتنے سے شروع ہوئی جس کے بعد انہوں نے بولی وڈ کی کئی بے مثال فلموں میں کام کیا جن میں ’فیشن‘، ’اعتراض‘، ’میری کوم‘، ’برفی‘ اور ’باجی راو مستانی‘ شامل ہیں۔
انھوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری میں بھی خوب نام کمایا، پریانکا کے مقبول گانوں میں ’ان مائے سیٹی‘، اور ’ایکزوٹک‘ شامل ہیں۔حال ہی میں پریانکا چوپڑا کو ہندوستان کے چوتھے سب سے بڑے سول اعزاز ‘پدما شری ایوارڈ’ سے نوازا گیا، جبکہ اس سے قبل انھیں امریکی سیریل ‘کوائنٹیکو’ کے لیے پیپلز چوائس میں بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔


Comments

FB Login Required - comments