”ہم سب“ مضامین کی نمبر ون سائٹ بن چکی ہے


\"2016-09-24-alexa-689-f\"

اس وقت ”ہم سب“ پاکستان میں دیکھی جانے والی ہر قسم کی ویب سائٹس کی رینکنگ میں 689 نمبر پر پہنچ چکی ہے۔ ان سائٹس میں گوگل، فیس بک اور یاہو وغیرہ جیسی سائٹس بھی شامل ہیں۔ ہمارے پاس دستیاب اعداد و شمار کے مطابق یہ لمحہ موجود میں کسی بھی ایسی سائٹ سے ایک بڑے مارجن سے زیادہ ہے جو صرف کالم اور مضامین شائع کرتی ہے۔ واضح رہے کہ ریٹنگ بڑھانے کے لئے ”ہم سب“ پر نہ تو سستی جذباتیت کو فروغ دیا جاتا ہے، نہ ہی سنسنی خیز عنوانات والی خبریں جگہ بنا پاتی ہیں اور نہ ہی اس قسم کے مشورے دیے جاتے ہیں کہ مردوں کی صحت کے لیے کیا ضروری ہے اور نہ ہی کسی فرد کی بے راہ روی پر اظہار افسوس کی سرخی لگائی جاتی ہے۔

ہم ہر مکتب فکر کا احترام کرتے ہیں، لکھاریوں کی آراء پورے خلوص نیت سے پیش کی جاتی ہیں اور آپ کے تبصروں کا حتی الامکان جواب دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔

”ہم سب“ پر اعتماد کرنے کا شکریہ۔

عدنان خان کاکڑ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

عدنان خان کاکڑ

عدنان خان کاکڑ سنجیدہ طنز لکھنا پسند کرتے ہیں۔ کبھی کبھار مزاح پر بھی ہاتھ صاف کر جاتے ہیں۔ شاذ و نادر کوئی ایسی تحریر بھی لکھ جاتے ہیں جس میں ان کے الفاظ کا وہی مطلب ہوتا ہے جو پہلی نظر میں دکھائی دے رہا ہوتا ہے۔ Telegram: https://t.me/adnanwk2 Twitter: @adnanwk

adnan-khan-kakar has 1541 posts and counting.See all posts by adnan-khan-kakar

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments